نمبر شمار | اسماء کتب | تفصیلات درس |
---|---|---|
۱ | الدر المختار | منتخب ابواب |
۲ | رسم المفتی | مکمل |
۳ | السراجی فی المیراث | مکمل |
۴ | قواعد الفقہ | سو قواعد فقہیہ |
۵ | اصول الافتاء وآدابہ | منتخب ابواب |
۶ | الاشباہ والنظائر | مکمل |
۷ | اصول الفقہ للخلاف | مکمل |
۸ | تمرین فتاوی | تین سو فتاوی |
نیز اردو اور عربی کتب فتاوی کا مطالعہ
نصابی کتابوں کی تدریس کے علاوہ اہم اور جدید موضوعات پر محاضرات پیش کئے جائیں گے جن میں شرکت لازمی ہوگی، ہر محاضرہ کے بعد اس سے متعلق آن لائن امتحان ہوگا جن کے مجموعی نمبرات کا فیصد مارکس شیٹ میں درج کیا جائے ۔
محاضرات کے چند اہم عناوین
۱۔ اسلام اور جدید طبی مسائل
۲۔ فقہ الاقلیات کا تعارف اور ضرورت
۳۔ مسئلہ نکاح وطلاق ، خلع وتنسیخ نکاح
۴۔ تاریخ فقہ اسلامی اور فقہ اسلامی کی ترویج
۵۔ فقہی اختلافات کی وجوہات اور اسباب۔
۶۔ اسلام اور جدید آلات وذرائع
۷۔عصر حاضر میں اجتہاد کی ضرورت اور حیثیت۔
۸۔ مقاصد شریعت اور مصالح مرسلہ کا تعارف۔
۹۔ عرف کی بنیاد پر فتوی میں تغیر ۔
۱۰۔ اسلام اور جدید سماجی مسائل
۱۲۔ اسلام کا نظام معشیت اور موجودہ معاشی نظام ۔
۱۳۔ اسلامی بینکاری : ضرورت اور طریقہ کار
۱۵۔ سودی نظام کی تباہ کاریاں اور مروجہ سودی نظام کے شرعی متبادلات
ان عناوین کے علاوہ بھی دیگر جدید اہم ترین مسائل پر مختلف اکابرین وعلماء کے محاضرات آن لائن پیش کئے جائیں گے۔
ٹکنییکی معلومات:
طلبہ اور طالبات کو علمی خدمات میں جدید ذرائع سے استفادہ کے طریقے: جیسے مکتبہ شاملہ اور دیگر علمی سافٹ ویر یا علمی وفقہی ویب سائٹس سے استفادہ کے طور طریق اور اس کے حدود وضوابط سے واقف کرایا جائے گا۔
تحریر مقالات:
تخصص فی الفقہ والافتاء کے ہر طالب علم کو تحقیقی مقالہ تحریر کرنے کے لئے عنوان دیا جائے گا اور اس کے لکھنے کے آداب اور معلومات سے بھی واقف کرایا جائے گا، اس کی تکمیل ضروری ہوگی، جسے اصلاح کے بعد کتابی شکل میں عوام کے لئے شائع بھی کیا جائے گا۔
امتحانات اور اجراء سند
طلبہ وطالبات کا آن لائن ششماہی اور سالانہ امتحان ہوگا اور سالانہ امتحان میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو ’’ دارالعلم آن لائن ‘‘ کی طرف سے ’’سند افتاء‘‘ جاری کی جائے گی۔
شعبہ میں داخلہ کی اہلیت
اس شعبہ میں داخلہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ درخواست گزار کسی دینی ادارہ سے کم از کم عالمیت یا فضیلت کی تکمیل کرچکے ہوں جس کی تصدیق کے لئے داخلہ کے وقت سرٹیفیکیٹ اور مارکس شیٹ طلب کی جائے گی۔
صرف ہندوستانی شہریوں کے لئے ہے۔