بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین ، والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔ اما بعد !
اہداف ومقاصد
’’ معهد العلوم الاسلامية ‘‘ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عمدہ اور جدید اسلوب میں آن لائن دینی تعلیم دینے والا ادارہ ہے اور www.mahadululoom.com اسے ادارہ کی تعلیمی ویب سائٹ ہے، جس کے اہداف یہ ہیں:
۱۔۔۔ جدید وسائل بالخصوص انٹر نیٹ کی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے علم حاصل کرنے کے شائقین کی علمی رہنمائی کرنا اور مختلف علمی شعبوں کی تعلیم آن لائن فراہم کرنا۔
۲۔۔۔ اسلام کی ترویج اور اس کی دعوت۔
۳۔۔۔ شرعی علوم کی نشر واشاعت اور جہالت کا خاتمہ۔
۴ ۔۔۔ انسانیت بلکہ پوری کائنات کی فلاح وبہود کی ضامن اعلی اسلامی تعلیمات کو عام کرنا اور شکوک وشبہات کو دور کرنا۔
ہمارا منہج
ہم اہل سنت والجماعت کے عقائد اور سلف وصالحین کی راہ پر چلنے کے داعی ہیں، تمام ائمہ وفقہاء اور مسالکِ امت مسلمہ کے احترام کے اہتمام و ترغیب کے ساتھ ہم قرآن وحدیث ، آثار واجماع صحابہ، فقہ حنفی اور علماء دیوبند کے متبع ہیں۔
ہم فضولیات، سب وشتم، جنگ وجدال اور مناظرانہ امور جیسی بے فائدہ باتوں سے مکمل اجتناب کرتے ہیں۔
ہم تعلیمی خدمات کی فراہمی میں اکابر علماء اور دانشوران امت کی نگرانی اور ان کے مشوروں کو ضروری اور شمع راہ تصور کرتے ہیں، اور ان کی نصیحت ورہنمائی اور طے کردہ خطوط وآداب کی پابندی کرتے ہیں۔
طلبہ وطالبات سے تعلق وتعارف کی نوعیت
طلبہ وطالبات علم حاصل کرنے کے لئے بوقت داخلہ داخلہ فارم میں جو اپنا تعارف پیش کرتے ہیں ہم ان کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتے ہیں اور ان کے صحیح ہونے کی تصدیق بھی نہیں کرتے۔
طلبہ اور طالبات سے ہمارا تعلق خود ان ہی کی طلب پر ہے جو صرف تعلیم اور تدریس تک محدود ہے، ان کے افکار ونظریات اور ان کی ذاتی مشغولیت ومصروفیت اور سرگرمیوں سے چاہے وہ انفرادی ہوں یا سماجی یا دیگر ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور ان سے ہمارا تدریسی وتعلیمی رابطہ ان کی کسی فکر یا کسی عمل کی تائید کی دلیل وعلامت بھی نہیں ہے۔
ہمارا عہد وپند:
ہم خود بھی اس بات کے پابند ہیں اور اپنے طلبہ وطالبات کو بھی اس بات کی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اعلی عمدہ اخلاق سے خود کو متصف رکھیں، ہر قسم کی برائی، منکرات اور ممنوع چیزوں سے خود کو دور رکھیں، تقوی وپرہیزگاری اور اتباع سنت کو اپنا نصب العین بنائیں اور اسلامی تعلیمات وہدایات کے مطابق زندگی گزاریں، نیز ملکی قوانین کا احترام کریں اور قانون شکنی سے مکمل پرہیز کریں۔
اللہ ہمیں خیر وبھلائی پر استقامت عطا کرے، اور ان اعمال صالحہ اور اخلاق حسنہ کی توفیق سے نوازے جن کی تعلیم رسول اللہ ﷺ نے دی ہے اور جو اللہ عز وجل کی رضا کا موجب ہیں۔
وصلی اللہ علی سیدنا محمد وآلہ وصحبہ اجمعین والحمد للہ رب العالمین۔