اعلان داخلہ برائے تخصص فی الفقہ والافتاء



 تخصص فی الفقہ والافتاء میں داخلہ کے  خواہشمند طلبہ وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ ۱ جون سے قبل اپنا اندراج کرالیں؛ کیونکہ اس شعبہ میں محدود تعداد میں ہی  داخلہ دیا جاسکتا ہے؛ تاکہ طلبہ پر اچھی توجہ ہو اور ان کی صحیح رہنمائی ہو۔
داخلہ کے یہ ضروری ہے کہ انہوں نے کسی دینی ادارہ سے فراغت حاصل کی ہے اور عالمیت یا فضیلت کی تکمیل ہو۔
داخلہ کے لئے فارم بھیجنے سے قبل شعبہ اور نصاب تعلیم کی تفصیلات پڑھ لیں، تاکہ تعلیم اورمنہج  تعلیم اچھی طرح پہلے سے معلوم ہو۔ یہ تفصیلات ’’ تعلیمی شعبے ‘‘ کے زمرہ میں آپ دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔
والسلام
مدیر: معهد العلوم الاسلامية